صدر تحصیل بار شہزادہ احمد کی جانب سے رانا ساجد کے اعزاز میں ظہرانہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے کے صدر شہزادہ احمد حسن ایڈووکیٹ کی جانب سے سماجی و سیاسی رہنما رانا ساجد علی شوکت ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس میں حاجی منظور حسین،الحاج شیخ نصیر احمد،رانا ماجد علی شوکت،راؤ عمران یامین،عبدالحفیظ انصاری،محمد فاروق انصاری،میاں الطاف حسین انصاری،حاجی عبدالمنان فاروقی،تنویر حسین گل،چودھری عبدالجبار گجر،محمد یحییٰ محمدی،استاد اسلم ڈھول،سمیت وکلا برادری،سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر بار شہزادہ احمد حسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں وہ اور ان کے ساتھی رانا ساجد علی شوکت کا بھرپور ساتھ دیں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔