نگہبان کارڈ کی تقسیم کے دوران نشے میں دھت شخص کی ہنگامہ آرائی

 نگہبان کارڈ کی تقسیم کے دوران  نشے میں دھت شخص کی ہنگامہ آرائی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی میں نگہبان کارڈ کی تقسیم کے دوران نشے میں دھت شخص کی ہنگامہ آرائی سے افرا تفری پھیل گئی ۔

 میونسپل کمیٹی میں رمضان کارڈ تقسیم کئے جا رہے تھے کہ محلہ اسلام پورہ کا نصر غل غپاڑہ کرتا رہا جس سے مرد وخواتین میں خوف و ہراس پھیل گیا ،عملہ میونسپل کمیٹی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں