نوشہرہ ورکاں :منشیات فروشی سمیت مختلف مقدمات میں 4ملزم بری
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )منشیات فروشی سمیت مختلف مقدمات میں نامزد 4 ملزموں کو بری کر دیا گیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر کی عدالت نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 930/24کے ملزم عنصر سکنہ کچا خان مسلمان روڈ اور تھانہ تتلے عالی کے مقدمہ نمبر 1918/25کے ملزم مبشر کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا اسی عدالت نے نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 511/25جرم 376میں نامزد ملزم ابوسفیان سکنہ ڈیرہ آسیاں اور تھانہ کوٹ لدھا کے مقدمہ نمبر 451/24جرم 295-Bکے ملزم محمد طیب کو بھی ناکافی شواہد کے باعث بری کردیا۔