رمضان المبارک میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل

رمضان المبارک میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل

گوجراانوالہ(نیوز رپورٹر )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صفائی کے ناقص انتظامات اور سنگین خلاف ورزیوں پر 15یونٹس کو2لاکھ 28ہزار روپے کے جرمانے عائد کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ، بڑی مقدار میں ایکسپائر و ممنوعہ اشیا تلف کردیں ،

 کارروائیاں وزیر آباد، قلعہ دیدار سنگھ، نوشہرہ ورکاں، نندی پور سمیت ضلع بھر میں کی گئیں ۔ داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندیاں کرکے 18ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا، فوڈ پروسیسنگ ایریا میں گندگی اور گندا فریزر پایا گیا، تعفن زدہ ماحول، گندے ٹوٹے فرش پائے گئے ، فوڈ ورکرز کے میڈیکلز اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ موجود نہ تھے ، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک میں خوراک میں ملاوٹ و جعل سازی کرنے والوں کیخلاف جہاد جاری رہے گا، رمضان المبارک میں سحر وافطار سمیت 3شفٹوں میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں