حافظ آباد15:لاکھ آ بادی کیلئے اکلوتا رمضان سہولت بازار

حافظ آباد15:لاکھ آ بادی کیلئے اکلوتا رمضان سہولت بازار

سرخ قالین بچھانے ، غبارے لٹکانے اور دیگر فضو لیات پر لاکھوں روپے خرچ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ضلع میں 15 لاکھ سے زائد کی آبادی کیلئے صرف ایک رمضان سہولت بازارکا قیام جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسر سہولت بازار کے اردگرد گھومتے دکھائی دینے لگے جبکہ انتظامی افسر وں کے دفاتر میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ افسر وں نے اعلیٰ حکومتی شخصیات کو اپنی نام نہاد کارکردگی دکھانے کے لئے تمام تر توجہ اکلوتے رمضان سہولت بازار کی جانب کرلی جہاں پر لاکھوں روپے سرخ قالین بچھانے ، غبارے لٹکانے اوردیگر فضولیات پر خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ سہولت بازارمیں ایک دوکلو کے چینی کی خریداری کے لئے شناختی کارڈ کے ساتھ لائنوں میں ذلیل وخوار ہونا پڑتا ہے اور آٹے کا وہ تھیلا جس پر 100روپے ریلیف دیا جارہاہے وہ بھی دوردراز کے لوگوں کو خریدنے کیلئے رکشہ میں آنے جانے پر 200 روپے تک خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ رمضان سہولت بازار نہیں بلکہ رمضان مذاق بازار ہے جہاں افسر فوٹوسیشن کرکے نہ صرف غریبوں کا مذاق اڑارہے ہیں بلکہ حکومت کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 15 لاکھ سے زائد آبادی کے لئے چند سٹالز پر قائم ایک فرلانگ سے بھی کم فاصلہ پر محیط مذاق بازار عوام کو کیا ریلیف دے سکتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں