نوشہرہ ورکاں:ڈاکوئوں نے سپین پلٹ نوجوان کو لوٹ لیا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )سپین مقیم نوجوا ن سے ڈکیتی کا مقدمہ درج،ڈاکو رقم پاسپورٹ اور شناختی کارڈ لے گئے ۔
بتایاگیا ہے کہ سپین میں مقیم مہران احمد چھٹیاں گزارنے اپنے گاؤں مٹو بھانوکے آ یا تھا چند روز قبل رات 9بجے نوشہر ہ ورکاں سے اپنے گاؤں جارہا تھا کہ سنیارنوالہ کے قریب دو ڈاکوؤں نے رقم ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مہران احمد کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔