منڈی بہاؤالدین:ڈی سی اور ڈی پی او کا نگہبان رمضان بازار اشیا کا معائنہ

منڈی بہاؤالدین:ڈی سی اور ڈی پی  او کا نگہبان رمضان بازار اشیا کا معائنہ

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الرحیم شیرازی نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات اور اشیائے خوردونوش کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے مختلف سٹالز پر آٹا، چینی، دالوں، سبزیوں اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو معیاری اور سستی اشیا کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی نے بازار میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ  بھی لیا۔لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر موثر اور جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں