شادی وال روڈ ریلوے پھاٹک پر لڑکا ٹرین سے ٹکرا کر شدید زخمی

شادی وال روڈ ریلوے پھاٹک پر  لڑکا ٹرین سے ٹکرا کر شدید زخمی

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )شادی وال روڈ ریلوے پھاٹک پر لڑکا ٹرین سے ٹکراگیا ،

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متاثرہ نوجوان محمد شاکر (18 سال، بہاو لپور) ہینڈ فری لگا کر ریلوے لائن سے گزر رہا تھا کہ فیصل آباد سے لالہ موسیٰ کی طرف جانے والی ٹرین سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجہ میں لڑکے کے دونوں پاؤں کرش ہو گئے تاہم وہ ہوش میں تھا۔ریسکیو1122 کے عملہ نے متاثرہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں