فوڈ اتھارٹی کے 1 لاکھ 58 ہزار کے جرمانے
گجرات (نامہ نگار g)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 117 انسپکشنز مکمل ،ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چیکنگ مہم جاری رکھی۔
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 117 انسپکشنز کی گئیں، 64 فوڈ پوائنٹس کو بہتری نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 9 مراکز پر خلاف ورزی ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 58 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں 2 نمونے حاصل کیے گئے اور 1.62 کلوگرام زائد المعیاد و ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔