تھانہ بیگووالہ کے قتل کیس کا فیصلہ، سزائے موت کاحکم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)تھانہ بیگووالہ کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ملزم کو سزائے موت،
مقدمہ کی پیروی سابق صدر بارایسوسی ایشن سمبڑیال عمران چیمہ نے کی۔ سمبڑیال کے علاقہ تھانہ موضع پکی گڑھی میں سال 2021میں خانگی تقسیم اراضی کے تنازعہ پر وحید عارف کو قتل کردیا گیا تھا ج کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج تحصیل سمبڑیال میں زیر سماعت تھا،مقدمہ کا ایڈیشنل سیشن جج سمبڑیال ملک مشتاق نے فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر امتیاز ولد اشرف کو سزائے موت سنادی ۔