سیالکوٹ :مہنگا گوشت بیچنے پر دودکاندارقانون کی گرفت میں

 سیالکوٹ :مہنگا گوشت بیچنے پر دودکاندارقانون کی گرفت میں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں پیرا فورس کا ایکشن، دو دکاندار قانون کی گرفت میں، پیرا فورس نے گراں فروشی کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے مہنگا گوشت فروخت کرنے والے دو دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔

یہ پیرا فورس کی جانب سے سیالکوٹ میں گراں فروشی پر درج ہونے والی پہلی ایف آئی آر ہے جسکے بعد تاجر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر شفیق احمد کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ دورانِ چیکنگ سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت وصول کرنے کا انکشاف ہوا جس پر فوری قانونی کارروائی کی گئی۔ سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر سیالکوٹ پیرا فورس شفیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں