پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ضلع بھر میں جرائم پر مؤثر کنٹرول،
پیشہ ورانہ مہارت اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد سب انسپکٹر علی حسنین باجوہ اور اُنکی پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث نے کہا بہترین کارکردگی دکھانے والے افسروں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ قانون کی عملداری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ۔ایس ایچ او سب انسپکٹر علی حسنین باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیرآباد کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔ بچوں کا مستقبل تباہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی ۔