چندروزقبل ہونیوالے جھگڑے پر نوجوان کو گولی ماردی

 چندروزقبل ہونیوالے جھگڑے پر نوجوان کو گولی ماردی

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)چندروزقبل ہونے والے جھگڑے پر نوجوان کو گولی ماردی گئی۔

تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ لوہسرکے رہائشی سفیان صفدرولد صفدرسکنہ لوہسر اور جاویداقبال خواص پورکی طرف جارہے تھے کہ مراڑیاں چوک پر کھڑے زین شاہ ولدنبی شاہ اسے گھورکردیکھنے لگاجسے وہ نظراندازکرکے گزرگئے لیکن زین شاہ نے اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ سفیان صفدر وغیرہ کاپیچھاکرکے ان کو گالی گلوچ کی اوراپناپسٹل نکال کر فائرکیاجو سفیان کی ٹانگ پر لگا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مضروب کو اٹھاکر ٹراما سنٹر ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے مضروب کی رپورٹ پر زین شاہ اور اسکے دونامعلوم ساتھیوں اور سجادشاہ ولدسخی شاہ سکنہ مراڑیاں کیخلاف فائرنگ اور مشورہ کے جرم کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں