حافظ آ باد :کشمیر ہاکی کلب کے رہنمائوں نے گرائونڈ بنا دی
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)کشمیر ہاکی کلب کے رہنماؤں طارق عزیز بٹ،مہر طارق محمود اورانکے ساتھیوں نے منشیات کے خاتمہ اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے موضع بٹیرے میں ہاکی گراؤنڈ بنادی۔
اس سلسلہ میں تقریب میں حافظ آباد کی ہاکی ایسوسی ایشن کے نمائندوں ماسٹر ریاض احمد ،میاں الفت ، عبدالجبار رضا انصاری، ملک مظہر علی اعوان ، ارشاد احمد،محمد اعظم، منورحسین نے شرکت کی۔ماسٹر ریاض احمد اور عبدالجبار رضاانصاری نے کشمیر ہاکی کلب کے اس شاندار اقدام پر طارق عزیز ایڈوکیٹ،میر طارق محمود میاں الفت حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے آج کے دور میں ہاکی گراؤنڈ کا قیام ایک بہت بڑا گفٹ ہے ۔