منشیات فروش ساجد عرف ساجو خان سے روابط ، ایک اور کا نسٹیبل گرفتار

منشیات فروش ساجد عرف ساجو خان  سے روابط ، ایک اور کا نسٹیبل گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)منشیات فروش ساجد عرف ساجو خان سے روابط اور منشیات فروشی کے ٹھوس شواہد سامنے آنے پر ایک اور کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کانسٹیبل مقرب کے خلاف تھانہ سول لائن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے 1900 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل ڈیٹا کا فرانزک کیا جا رہا ہے جس میں پولیس اہلکار کا رابطہ سامنے آیا ہے جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واضح کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اہلکار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ، قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں