بیڈمنٹن وکرکٹ مقابلے کھلاڑیوں کو نقد انعامات‘ ٹرافیز تقسیم

بیڈمنٹن وکرکٹ مقابلے  کھلاڑیوں کو نقد انعامات‘ ٹرافیز تقسیم

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹر کٹ ایڈمنسٹریشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ماہ رمضان سپورٹس پروگرام ، بیڈمنٹن اور کرکٹ کے ٹیپ بال مقابلے ہوئے ۔

بیڈمنٹن مقابلے ٹی ایم اے ہال،کرکٹ مقابلے میاں وحیدالدین گراؤنڈ میں ہوئے ،افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس نے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ رزاق، تحصیل سپورٹس آفیسر میڈیم عائشہ ،کھلاڑیوں ،آفیشلز اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بیڈمنٹن گرلز مقابلے سپیریئر کالج اور پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن کے درمیان ہوئے ، سپیریئر کالج فاتح رہا ۔ ٹیپ بال کے 4 مقابلوں میں منڈی سٹی سٹار نے پہلی پوزیشن لیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ مقابلوں کے اختتام پر ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں کو نقد انعامات ، ٹرافیز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں