گوجرانوالہ بار کے وفد کی سی ٹی او سے ملاقات‘چارج لینے پر مبارکباد
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )گوجرانوالہ بار کے وفد نے نئے تعینات سی ٹی او سے ملاقات کی اور انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
صدر بار رانا فرحان خاں سیکرٹری بار حق نواز ہنجرا ودیگر عہدیداروں نے وسیم اختر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے گلدستہ پیش کیا اورکہاٹریفک نظام کی بہتری اور شہریوں کو درپیش مسائل حل کیلئے بار اور ٹریفک پولیس میں تعاون ضروری ہے ۔وسیم اختر نے بار کہا وہ بہترین ٹریفک سہولیات اور قانون کی عملداری کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے ۔