بجلی بندش،اسلام آبادہائیکورٹ میں ایمرجنسی لائٹ کی روشنی میں کیسزکی سماعت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں اچانک بجلی بندش نے کیسوں کی سماعت کو متاثر کرڈالا۔۔۔
گزشتہ روزدوران سماعت بجلی کی اچانک بندش کے باعث کورٹ رومز کے ساتھ دفاتر میں بھی اندھیرا چھا گیا،ججز نے کورٹ رومز کا دروازہ کھول کر اور ایمرجنسی لائٹ کی روشنی میں کیسز کی سماعت کی،جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بھی ایمرجنسی لائٹ میں سماعت کی،چند منٹ کی بندش کے بعد بجلی دوبارہ بحال ہو گئی۔