سوہدرہ گرلز کالج میں گجرات یونیورسٹی کیمپس بنانے کا اعلان

 سوہدرہ گرلز کالج میں گجرات یونیورسٹی کیمپس بنانے کا اعلان

سوہدرہ(نمائندہ دنیا )وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سنیئر مرکزی رہنما مسلم لیگ ن بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین سے ملاقات میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج سوہدرہ میں یونیورسٹی آف گجرات کا کیمپس بنانے کا اعلان کردیا ۔

انہوں نے کہا یونیورسٹی کا کیمپس رواں سال ستمبر تک فعال کر دیا جائیگا اس موقع پر بابر علاؤالدین کا کہنا تھا کہ ہم وزیر تعلیم کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماری درخواست پر سوہدرہ میں جامعہ گجرات کا سب کیمپس بنانے کا اعلان کیا۔ اس اقدام سے سوہدرہ اور گردونواح کے علاقوں میں نا صرف مقامی طالبات کیلئے اعلی تعلیم کے دروازے کھولے گا۔ بلکہ علاقہ کی تعلیمی و سماجی ترقی میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں