وقت کاتفاضامسلم حکمران ایران کا ساتھ دیں:ناصر مدنی
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)علامہ ناصر مدنی نے ڈاہرانوالی میں مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ۔۔۔
وقت کا تقاضا ہے کہ عالمِ اسلام متحد ہو جائے اور مسلم حکمران اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے برادر اسلامی ملک ایران کا بھرپور ساتھ دیں۔ انشا اﷲ وہ وقت دور نہیں جب ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہوگا۔ایران کے سکول میں امریکہ واسرائیل کی بمباری سے شہید ہونیوالی بچیاں صرف ایران نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی تھیں انکی شہادت نے ہر مسلمان کے دل کو غمگین کر دیا ہے ۔ اس موقع پر مولانا فیصل خان و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اوراصلاحِ نفس واتحادِ امت پر زور دیا۔