مشتاق پگانوالہ ایوارڈ دینے کا اعلان
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے رہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے اپنے مرحوم والد میاں مشتاق پگانوالہ سابق ایم این اے کے نام سے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں انہوں نے سب سے پہلا ایوارڈ الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کو شہر میں سیلاب میں بہترین خدمات انجام دینے پر دیا۔ایوارڈ اور چیک فخر مشتاق نے امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ودیگر کو پیش کئے۔