ماہِ صیام میں خاکسار ساتھیوں کو تحائف دینے کی تقریب
گوجرانولہ(نیوز رپورٹر )قائد خاکسار تحریک الحاج قاسم الکریم کی جانب سے حسب سابق موجودہ رمضان المبارک میں بھی اپنے خاکسار ساتھیوں کو تحائف دینے کی تقریب مرکز اخوت گوجرانولہ میں ہوئی۔
قائد خاکسار تحریک قاسم الکریم نے خطاب میں کہا خاکسار کارکنوں کو کسی بھی موقع پر فراموش نہیں کرسکتا خاکسار جہاں بھی ہیں ہر وقت میرے دل کے قریب رہتے ہیں انکی جدوجہد کے بغیر خاکسار تحریک کا کوئی کاز آگے نہیں بڑھ سکتا ۔کارکنوں کوتقسیم کئے جانے والے گفٹ کوئی امداد یا احسان نہیں ہیں،یہ سب تحائف اللہ کی دی گئی ہمت سے تقسیم کررہا ہوں۔ اپنے ساتھیوں کی فکری جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ تقریب سے صادق جٹ، شوکت جٹ، خالد اقبال، خالد منور لودھی، سالار شہر غلام محمد، سالار نادر جیلانی، سالار حفیظ اللہ کھوکھر، عرفان انجم منہاس نے بھی خیالات کا اظہار کیا ۔تقریب میں حافظ آباد وزیرآباد لاہور کے سالاروں نے بھی شرکت کی۔