ٹوٹی ٹانگوں والے 269قیدیوں کے فوری علاج کا حکم

 ٹوٹی ٹانگوں والے 269قیدیوں کے فوری علاج کا حکم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )سیشن جج نے سنٹرل جیل میں بند ٹوٹی ٹانگوں والے 269ملزموں کے فوری مناسب علاج کا حکم دیدیا ۔

فاضل جج کے سنٹرل جیل کے دورہ پر انکشاف ہوا کہ جیل ہسپتال میں فریکچر والے 269ملزموں کیلئے صرف 82بیڈ ہیں ۔ گوجرانوالہ پولیس کیساتھ مقابلوں میں چھتوں سے کودنے اور کھمبوں سے ٹکڑانے سمیت دیگر وجوہات پر ٹانگیں تڑوانے والے ملزموں کی تعداد جنوری میں 145تھی جو ایک ماہ میں بڑھ کر 269 ہو چکی ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن نے سینئر سول جج کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا اورجیل ہسپتال کے معائنہ پرپولیس مقابلوں میں ٹانگیں تٹروانے والے ملزموں سے بھی ملاقات کی ۔ فاضل جج کو سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملزموں کی تعداد اور انہیں فراہم کردہ ادویات بارے بریفنگ میں بتایا کہ 1425ملزموں کو رکھنے والی جیل میں ملزموں کی تعداد 5ہزار 7ہو چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں