بینوولنٹ فنڈ بورڈکا اجلاس 2 کروڑ 83 لاکھ کے 737 کیسز منظور

بینوولنٹ فنڈ بورڈکا اجلاس 2 کروڑ 83 لاکھ کے 737 کیسز منظور

ملازمین، اہلخانہ کیلئے تعلیمی وظائف، امداد، شادی،تجہیز و تکفین گرانٹس منظور‘ ادائیگی کیلئے بینک کو ایڈوائس کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بینوولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس، 2کروڑ 83لاکھ 97ہزار کے 737کیسز کی منظوری،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان ندیم نے ڈسٹرکٹ بینوولنٹ فنڈ بورڈ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہبود کیلئے تعلیمی وظائف، ماہانہ امداد، شادی اور تجہیز و تکفین گرانٹس کے 2کروڑ 83لاکھ 97ہزار مالیت کے 737 کیسزکی منظوری دی گئی جن میں فوت شدہ سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کیلئے ماہانہ امدادی گرانٹ کے 15، سکالرشپ گرانٹ برائے سال 2024-25 اور 2025-26کے 129، شادی گرانٹ کے 315جبکہ تجہیز و تکفین گرانٹ کے 186کیسز شامل تھے ۔

تمام کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بورڈ کے ممبران کی متفقہ رائے سے منظوری دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بینوولنٹ فنڈز برانچ کو ہدایات جاری کرتے کہا منظور شدہ فنڈز کی فوری ادائیگی کیلئے بینک آف پنجاب کو ایڈوائس جاری کی جائے تاکہ رقوم حقداران کے اکاؤنٹس میں جلد منتقل کی جا سکیں۔بینوولنٹ فنڈ سرکاری ملازمین کا حق ہے اور اسکی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق سرکاری ملازمین کی بہبود کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں