وزیر بلدیات کا حلقہ صفائی جیسی سہولت سے محروم

وزیر بلدیات کا حلقہ صفائی جیسی سہولت سے محروم

ستھرا پنجاب کے ثمرات گلیوں تک نہیں پہنچ سکے ، شہریوں کو مشکلات

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر صوبائی وزیر بلدیات کا حلقہ ہونے کے باوجود صفائی جیسی سہولت سے محروم، ستھرا پنجاب کے ثمرات صوبائی وزیر بلدیات کے حلقہ کی گلیوں تک نہیں پہنچ سکے ،گلیوں میں کھڑا سیوریج کا تعفن زدہ پانی بیماریوں پھیلانے کیساتھ ساتھ شہریوں کے گزرنے میں بھی مشکلات پیدا کرنے لگا ارباب خاموش تماشائی بن گئے ۔ شہر کی ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور نالیوں کی صفائی کئی کئی ماہ تک نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے نالیوں کاپانی گلیوں میں کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب کے ثمرات بھی صوبائی وزیر بلدیات کے حلقہ کی گلی محلوں تک نہیں پہنچ سکے ، گلیوں سے گزرنے والے طلبا وطالبات اور مکینوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے ، مساجد میں جانیوالے نمازیوں اور سحری و افطاری کے اوقات میں خریداری کیلئے جانیوالی خواتین کو مشکلات اور دشواری کاسامنا کرناپڑرہاہے علاقہ مکینوں نے بتایاکہ بار ہا بار شکایات کرچکے ہیں اور ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر کالیں بھی کرچکے ہیں کوئی اپنی ذمہ داری ماننے کو تیار ہی نہیں ہر کوئی ایک دوسرے پر ذمہ دار ی ڈال کر چلا جاتا ہے کہ یہ کام میرا نہیں یہ فلاں کا کام ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز’صوبائی وزیربلدیات ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں