نالہ بھمبر تا جلیانی جی ٹی روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا

 نالہ بھمبر تا جلیانی جی ٹی روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا

منصوبے پر 25کروڑ روپے لاگت آ ئیگی ، سیوریج مسائل ختم ہونگے :شافع

گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے نالہ بھمبر تا جلیانی جی ٹی روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا ۔ اس سلسلے میں سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و سابق چیئرمین آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن انصر محمود گھمن، علی انصر گھمن، الحاج امجد فاروق، ڈاکٹر امین گل کے ہمراہ انہوں نے نالہ بھمبر تاجلیانی جی ٹی روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا جس کی تعمیر تقریباً 25کروڑ روپے سے ہو گی۔ شافع حسین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنیچر انڈسٹری کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے ،نالہ بھمبر تا جلیانی جی ٹی روڈ کی تعمیر سے سیوریج کے مسائل ختم ہوں گے اور پانی کھڑا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انصر محمود گھمن ، الحاج امجد فاروق، ڈاکٹر امین گل اور ڈاکٹر اعجاز بشیر ڈیسنٹ فرنیچر فیملی سے ہمارا ذاتی تعلق ہے اور یہ ہر دور اور ہر سیاسی حالات میں ہمارے ساتھ رہے ہیں، یہ ہمارے فیملی ممبر ہیں اور انہیں ہم ساتھ لے کر چلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں