اسرائیل اور امریکہ نیست و نابود ہو جائینگے :اجمل قادری
دین اسلام مسلسل جہاد کا درس دیتا ہے ، صحابہ کرام نے بھی یہی راستہ اپنایا
راہوالی(نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں یوم فرقان غزوہ بدر کے بارے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام مسلسل جہاد کا درس دیتا ہے خواہشات کے خلاف جہاد کرنا ،زبان کلمات سے جہاد کرنا دعوت دین میں جہاد کرنا ظلم عروج پر آجائے تو تلوار سے جہاد کریں انہوں نے کہا کہ جہاد کی راہ میں صحابہ کرامؓ نے بے شمار مصائب اور تکالیف برداشت کیں لیکن جہاد کا راستہ نہ چھوڑا ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے خلا ف طاغوتی طاقتیں اکٹھی ہوگئی ہیں جبکہ امریکہ اور اسرائیل بائو لے ہو چکے ہیں اسلامی ممالک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،جلد ہی یہ ٹکرے ٹکرے ہوجائینگے اسرائیل اور امریکہ نیست و نابود ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ انکو یہ علم نہیں کہ قوم محمدؐ لڑنے اور مقابلہ کرنے میں کبھی نہیں ڈرتی بلکہ یہ ایمان کے بل بوتے پر سمندروں میں بھی کود پڑتے ہیں ،دین اسلام ہی غالب آئیگا امریکہ اسرائیل صیہونی طاقتوں کا غرور خاک میں مل جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بادشاہوں نے محلات بنا رکھے ہیں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں یہ جہاد کی لذت سے نا آشنا ہیں انکی ترجیح صرف اقتدار اور دولت ہے جبکہ صحابہ کرام کی ترجیح جنت کا حصول تھی انہوں نے کہا کہ اسلام جنگ میں بھی قواعدو ضوابط پر عمل کرنے کی تلقین کرتا ہے ہتھیار پھینکنے والوں پر ہتھیار استعمال نہ کئے جاتے ۔