ترقیاتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی :افضل منشا

 ترقیاتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی :افضل منشا

نالوں اور سیوریج کی تعمیر مکمل ،برساتی پانی کی نکاسی کے نظام میں بہتری آئیگی

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی خصوصی ہدایت پرسٹی صدر مسلم لیگ ن و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ محمد افضل منشاء اور پولیٹیکل سیکرٹری سید داؤد بخاری نے پسرور روڈ ڈسکہ کا دورہ کیا اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین پریس کلب ڈسکہ امین رضا مغل بھی ہمراہ تھے انہوں نے ترقیاتی کاموں خصوصاً سڑک کی آر سی سی کے جاری کام کا معائنہ کیا اس روڈ کو کشادہ کرنے کے لئے درخت اور بجلی کے پول پہلے ہی پیچھے ہٹائے جاچکے ہیں ٹیم صوبائی وزیر بلدیات نے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے معیاری اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہری مسائل کے حل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالوں اور سیوریج کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جو برساتی پانی کی نکاسی کے نظام میں بہتری لائے گی اور اس سے شہریوں کو بارشوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہو گی عملے کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹ دفتر کو ارسال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں