وزیر آ باد میں اربوں کے ترقیاتی کام شروع ہو چکے :بلال تارڑ
گلیوں میں سیوریج کیلئے نالیاں بنائی جائینگی اور ٹف ٹائل لگائی جائیگی:وقار چیمہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی طرف سے سابق چیئرمینز، کونسلرز،معززین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر،تقریب میں ایم پی اے وقار چیمہ،نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب مستنصر علی گوندل ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،اے پی ڈی عبد الباسط،سابق نائب ناظم میر ماجد علی سالار،اعجاز بھٹی،ایم او آئی شاہ رخ چیمہ،عابد باجوہ، افتخار احمد بٹ ،محمد ادریس سپال،بابو محمد نسیم اور شہریوں نے شرکت کی۔ بلال فاروق تارڑ اور وقار چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت وزیرآباد میں ترقیاتی کاموں کا آغا کردیا گیا ،مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ہر دور میں ترقیاتی کاموں کو منشور میں شامل رکھا،بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے ،وزیرآباد شہروگردونواح کے علاقوں میں سڑکیں،گلیوں، نالیوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں، وزیرآباد کوسابق چیئرمین،کونسلرز، معززین اور شہریوں کے تعاون سے خوبصورت اور مثالی شہر بنایا جائے گا،چار ارب اور بیس کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کرائے جائینگے ،اڑھائی ارب کے ٹینڈر منظور ہوچکے اور ان پر کام شروع ہو چکا ہے ،گلیوں میں سیوریج کے لئے نالیاں بنائی جائینگی اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔