گلوزمینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا افطار ڈنر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان گلوزمینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انس راحیل برلاس کی طرف سے چیمبر آف کامرس اتحاد فاؤنڈر گروپ کے رہنما شیخ ریاض الدین اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔
افطار ڈنر میں چیمبر آف کامرس اتحاد فاؤنڈر گروپ کے رہنما شیخ ریاض الدین، صدر چیمبر آف کامرس سید احتشام مظہر گیلانی، سنیئر نائب صدر چیمبر آف کامرس مراد ارشد، نائب صدر چیمبر آف کامرس سلیمان شیخ ، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، سنیئر وائس چیئرمین مطلوب قریشی، وائس چیئرمین عطا اﷲ ، ملک نصیر احمدمیاں محمد خلیل اور دیگر ایکسپورٹرز نے شرکت کی ۔