معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا ئیگا :سی ای او ہیلتھ
پی سی آر ٹیسٹ مشین سول ہسپتال وزیرآباد میں جلد فعال ہو جائیگی:ڈاکٹر عمر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور کا سول ہسپتال وزیرآباد کا دورہ ،چند روز قبل پولیس اور ڈیوٹی ڈاکٹر کے درمیان تنازع پر ایم ایس اور ڈاکٹرز سے گفتگو کی اور معاملہ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے بتایا کہ باہمی معاملات کو خوش اسلوبی و عزت اور وقار سے حل کیا جائے گا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعیم اللہ نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کر ایا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر راٹھور نے بتایا کہ چند روز کے اندر امراض جگر میں مبتلا مریضوں کی سہولت کیلئے پی سی آر ٹیسٹ مشین سول ہسپتال وزیرآباد میں فنکشنل ہو جائے گی جو جگر کے مریضوں کو مہنگے ٹیسٹ میں ایک سہولت اور شہر میں علاج کی دستیاب سہولیات میں بہترین اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آرتھو پیڈک کا شعبہ آرتھو پیڈک سرجن کی جانب سے چھٹی پر جانے کے بعد خالی ہے جس پر ڈاکٹر محسن باجوہ کا تعین کر دیا گیا ہے انہوں نے سرجن و کنسلٹنٹس سے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں ہر ممکن تعاون کریں ۔