ڈپٹی کمشنر کا دورہ وزیر آ باد ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا وزیرآباد کا دورہ، انہوں نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، بیوٹیفکیشن مہم اور نوتعمیر شدہ سیالکوٹ روڈ کا معائنہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو تسلی بخش قرار دیا ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ اور تحصیلدار عون عباس چٹھہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ،نائب صدر زاہدمحمود ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے سیالکوٹ روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن اور سڑک کی تعمیر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے نہ صرف شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے بلکہ عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نوجوان اور متحرک افسر ہیں جو انتہائی دلجمعی اور محنت کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔