صوبائی وزیر شافع حسین سے عکاز ضیا متہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے مسلم لیگی رہنما عکاز ضیا متہ آف سوک کلاں نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر سعد گوندل پنڈی حسنہ، مظہر حسین ممبر پنڈی حسنہ، فیصل نواز سندھو بھی ہمراہ تھے ۔ وفد نے پنڈی حسنہ کے مسائل سے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے موقع پر افسر وں سے رابطہ کر کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ عکاز ضیا متہ نے شافع حسین کا سوک کلاں کو ماڈل ویلیج بنانے پر بھی شکریہ اد اکیا ۔