کامونکے : ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کامونکے : ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

55 سالہ ایان علی اور 24 سالہ خادم حسین معمرشخص کو بچاتے حادثے کا شکار

کامونکے (تحصیل رپورٹر )تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سہ پہر ڈیرہ امیر افضل کے دو دوست 55 سالہ ایان علی اور 24 سالہ خادم حسین موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ کی طرف جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پاک ٹاؤن کے قریب اچانک سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار معمر شخص کو بچاتے ہوئے اُنکی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایان اور خادم حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں