یونین کونسل 11 کے قبرستان کی صفائی کیلئے مستقل انتظامات کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد قاسم نے یونین کونسل 11 کے قبرستان کے دورے کے موقع پر صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے حکم دیا کہ اضافی ٹیمیں تعینات کر کے قبرستان کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے اور وہاں صفائی کے مستقل انتظامات کئے جائیں۔ مزید برآں، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر انڈر اسکپ منی کنٹینرز نصب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے ۔