دھونکل کے قریب ویگن اور کار میں تصادم ،9 افراد زخمی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جی ٹی روڈ پر دھونکل کے قریب ویگن اور کار میں تصادم 5 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ۔
وزیرآباد جی ٹی روڈ پر دھونکل موڑ کے قریب قلعہ دیدار سنگھ سے راولپنڈی جانے والی ویگن یوٹرن پر کار سے جا ٹکرا ئی جس کے نتیجہ میں 9 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں5خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز نے زخمیوں کو ریسکیو کیا اور 6 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال جبکہ 3 کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا ۔