موٹر سائیکل مارکیٹ سیالکوٹی پھاٹک پر دکاندار سڑکوں پر کوڑا پھینکنے لگے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سیالکوٹی پھاٹک، موٹر سائیکل مارکیٹ سول لائن، جی ٹی روڈ، کنگنی والا بائی پاس، برکت کالونی، پیپلز کالونی مارکیٹ روڈ اور کشمیر روڈ کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ۔۔۔
گرین بیلٹس کی بحالی اور سول ہسپتال روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پیمانوں اور دستیاب سٹاک کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نے موٹر سائیکل مارکیٹ سیالکوٹی پھاٹک میں جاری صفائی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور دکانداروں کی جانب سے سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو دکانوں کے اطراف صفائی برقرار رکھنے کی سختی سے ہدایت کی اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانوں کی تنبیہ کی۔