صدر ادارہ ترک منشیات عمران سنی کی ایس ایچ او سی وزیر آ باد سے ملاقات
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )علاقہ سے جرائم کاخاتمہ اورعوام کاتحفظ اولین ترجیح ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ۔
تھانہ میں ہرشہری کسی وقت بھی آکر پولیس افسران سے انصاف کی فراہمی کے لئے مل سکتا ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی علی حسنین باجوہ نے صدر ادارہ برائے ترک منشیات عمران سنی کمبوہ سے ملاقات میں کیا۔ علی حسنین نے کہا کہ تمام اشتہاریوں کو گرفتارکیا جائے گا ، انصاف میرٹ پر فراہم کیا جائے گا۔