کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتوں  میں شہری قیمتی اشیا سے محروم

کامونکے(نامہ نگار)چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔ ٹبہ محمد نگر کے محمد انس کی موٹر سائیکل نادرا آفس کے باہر سے چوری ہوگئی۔

محلہ رسولنگر میں سلطان کے زیر تعمیر مکان سے پارچات، مرغیاں اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔ اٹاوہ کے علی حسنین کی موٹر سائیکل سادھوکی بس اسٹاپ سے چوری ہوگئی جبکہ نند پور میں انور حسین کی حویلی سے بجلی کی موٹر اور تین پنکھے چرا لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں