سیالکوٹ:ڈاکوئوں نے میاں بیوی سے زیورات ، رقم ، فون لوٹ لئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ بڈیانہ کی حدود میں ڈاکو میاں بیوی سے لاکھوں روپے کے زیورات، دو موبائل فون اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
چونڈہ کا رہائشی مجاہد ریاض بیوی کے ہمراہ بڈیانہ سے گھر واپس آ رہا تھا کہ باجوہ مارکی کے قریب ڈاکوئوں نے روک لیا اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے ، چند روز پہلے بھی ڈاکوؤں نے اسی روڈ پر ناکہ لگا کر10سے زائد راہگیروں کو لوٹا اور فرار ہو گئے تھے ۔