گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن کاآٹا فروخت کرنیکی اجازت کا خیر مقدم

گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن کاآٹا  فروخت کرنیکی اجازت کا خیر مقدم

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن نے ڈی جی فوڈ پنجاب کی طرف سے فلور ملوں کو پرائیویٹ طور پر 10کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اور پنجاب بھر میں ملوں کو 2پرمٹ جاری کرنے کی اجازت پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلی دفعہ پنجاب میں یہ مساوی سلوک کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اگر اسی طرح اچھے فیصلے کرتے رہے تو پنجاب کی تمام فلور ملیں ان کے شانہ بشانہ ہوں گی۔ گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں فلور ملز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس صدر نواز بٹ کی زیر صدارت ہوا جس میں ضلع بھر سے فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں