سیالکوٹ:4انسانی سمگلرز اور ایک اشتہاری ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی انسانی سمگلرز کے خلاف بڑی کارروائیاں، 4انسانی سمگلرز اور ایک اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ۔
گرفتار انسانی سمگلرز میں غلام مرتضیٰ، عاشق حسین، زوہیب اور محمد شفیع جبکہ اشتہاری ملزم قیصر عباس شامل ہیں ۔