ملتان میں اغوا کے واقعات
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔
قادر پور راں پولیس کو اکمل نے درخواست دی کہ اس کی بیوی جمیلہ بی بی اور بیٹی کو ملزم محسن وغیرہ مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ صدر جلالپور پولیس کو عابد نے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزم اس کے بیٹے کو اغوا کرکے لے گئے۔ تیسرے واقعے میں ڈی ایچ اے پولیس کو حسینہ مائی نے بتایا کہ اس کے 9 سالہ بیٹے فیضان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے ۔