لدھیوالہ وڑائچ:درزی کی دکان سے 30سوٹ ، 2سلائی مشینیں چوری
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )عید قریب آتے ہی چوروں نے درزیوں کی دکانوں کا صفایا کرنا شروع کر دیا ۔
لدھیوالہ سٹی کے علاقہ بکھڑیوالی روڈ پر الحنیف سٹی میں چور ٹیلر حبیب اللہ کی دکان کے تالے توڑ کر سلائی کیلئے آئے 30سوٹ اور2سلائی مشینیں چوری کر کے لے گئے ، تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے ٹیلر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔