سیالکوٹ:3سالہ بچی کھیلتے ہوئے جوہڑ میں ڈوب گئی

سیالکوٹ:3سالہ بچی کھیلتے ہوئے جوہڑ میں ڈوب گئی

ریسکیو 1122نے حورین فاطمہ کو نکالا ،ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی حورین فاطمہ کی موت کی خبر ملتے ہی پورے علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گاؤں چرنڈ میں معصوم کلی کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئی۔ ہندل روڈ کے رہائشی ابوبکر کی 3 سالہ بیٹی حورین فاطمہ معمول کے مطابق گھر سے کھیلنے کے لیے باہر نکلی لیکن جب کافی دیر تک واپس نہ آئی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔اہلِ خانہ اور پولیس نے بچی کی تلاش شروع کی تو شک قریبی چھپڑ پر گیا جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو کی ڈائیونگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انتہائی مہارت کے ساتھ چھپڑ میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ریسکیو ٹیم نے انتھک کوششوں کے بعد 3 سالہ حورین فاطمہ کو چھپڑ سے باہر نکالا اور فوری طبی امداد کیلئے علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔ حورین فاطمہ کی موت کی خبر ملتے ہی علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں