بھمبر روڈ پر ضلع کونسل کی جانب سے پودوں کی آ بیاری
گجرات (نامہ نگار )ضلع کونسل گجرات کی جانب سے بھمبر روڈ نزد جمنیزیم/جمخانہ پر شجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کی آبیاری کا عمل جاری ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے اور پودوں کی بہتر نشوونما کیلئے باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے ،ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شجرکاری مہم میں تعاون کریں اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔