کامونکے :ٹرالر کیساتھ تصادم منی بس الٹ گئی ، 6مسافر زخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )ٹرالر سے تصادم کے نتیجے میں منی بس الٹ گئی، حادثے میں 3 خواتین سمیت6مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پرانے نادرا آفس کے قریب ٹرالر یوٹرن لے رہا تھا کہ لاہور جانے والی منی بس تیز رفتاری کے باعث ٹکرا کر الٹ گئی، زخمیوں میں 32 سالہ سجاد عزیز،60سالہ موسوی بی بی، 22سالہ عبدالرحمن، 60سالہ کرامت،40سالہ شائشہ اور 35سالہ فریاد شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔