گوجرانولہ ڈویژن میں 30ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانولہ ڈویژن کے 5اضلاع میں 30 ہزار ٹن آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائی گئیں، 10 ہزار 238 تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔
عیدالاضحی صفائی آپریشن کی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، تمام اضلاع (گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، منڈیبہائوالدین اور حافظ آباد)کے ڈپٹی کمشنرز، چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی، سی ای او جی ڈبلیو ایم، ایم ڈیز ستھرا پنجاب، ضلعی انتظامیہ کے افسر وں سمیت ستھرا پنجاب پوری ٹیم، افسر وں و سینٹری ورکرز سے لے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت لوکل گورنمنٹ، ریونیو، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، ریونیو عملہ، یونین کونسل سیکرٹریز بھی تینوں روز فیلڈ میں متحرک رہے ۔