عیدالاضحیٰ پر صفائی میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کی پنجاب میں دسویں پو زیشن
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )صوبائی حکومت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی میں تحصیل نوشہرہ ورکاں نے پنجاب بھر میں دسویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال اور ان کی ٹیم کی موثر نگرانی اور بہترین حکمت عملی کے باعث ممکن ہوا ، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ کامیابی عملہ صفائی، انتظامیہ اور عوام کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہے سینیٹری ورکرز نے عیدالاضحیٰ کے تینوں دن انتہائی ذمہ داری، لگن اور محنت کے ساتھ شب و روز فرائض انجام د ئیے ، آلائشوں کی بروقت تلفی اور ویسٹ مینجمنٹ کے تمام مراحل کامیابی سے مکمل کئے ۔