ڈسکہ:سرکاری دفاتر، گلی محلوں میں آوارہ کتوں کے ڈیرے

ڈسکہ:سرکاری دفاتر، گلی محلوں میں آوارہ کتوں کے ڈیرے

بنگلہ چوک ،سٹیڈیم روڈ،پرانی کچہری ،محکمہ مال آفس،کالج روڈ کتوں کی آماجگاہ

ڈسکہ(نامہ نگار )شہر ،سرکاری دفاتر اور گلی محلوں میں جگہ جگہ آوارہ کتوں نے ڈیرے جمالئے ۔ تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شہریوں کے بار بار کے مطالبہ کے باوجود چپ سادھ لی ۔ڈسکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں بنگلہ چوک ،سٹیڈیم روڈ،پرانی کچہری ،محکمہ مال آفس،کالج روڈ ،جامکے روڈپر عرصہ درازسے آوارہ کتوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں پر یہ آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گھومتے پھرتے ہیں ان آوارہ کتوں سے صبح سویرے سیرو تفریح کیلئے والے مرد وخواتین اور سکول و کالج جانے والے طلبا و طالبات پریشان ہو تے ہیں، کچھ علاقوں میں آوارہ کتے آنے جانے والے شہریوں کو تنگ کر تے ہیں اور کاٹنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ شہریوں کے بار بار شکایات کے باوجود انتظامیہ آوارہ کتوں کیخلاف کو ئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صبا اصغر علی، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں آوارہ کتوں کے خلاف فوری کارروائی کر کے انہیں تلف کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں